التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

صدقہ جاریہ

صدقہ جاریہ

صدقہ جاریہ 

صدقہ جاریہ کے افراد میں سے معصوم نے چند چیزوں کو بطور مثال کے پیش  فرمایا ہے جو حاضرین مجلس کے مزاج کے موافق تھیں دور حاضر میں جو صدقپ جارئی سب سے اہم ہے وہ مدارس دینیہ کا قیام ہے کیونکہ جب تک وہ مدرسے قائم رہیں گے اور ان میں مونین کی اولاد پڑھتی رہے گی یاجس قدر نفوس انسانیہ  اس سےفیض پاتے رہیں گے ان سب کا ثواب ان لوگوں کے نامہ اعمال میں درج ہوتارہے گا جو ان مدارس کے بانی یامحرک  یا اس میں حسب حیثیت حصہ دینے والا ہوں گے اسی طرح مساجد کی تعمیر کرنا یا امام کوٹ بنوانا بھی ایک بہت پڑا صدقہ جاریہ ہے کہ جب تک اس میں نماز پڑھی جاتی رہے گی یا مولا مظلوم کربلا کی عزاداری کا سلسلہ جاری رہیگا بانی اور معاونین کے اعمال میں نیکیاں درج ہوتی رہیں گی  ایک حدیث میں گذرچکا  ہے اگر کوئی عالم دین ایک ایسا ورقہ چھوڑجائے  جس میں علم درج ہو  تو جب تک اس ورقہ سے استفادہ  ہوتارہے گا اس عالم کے نامہ اعمال  میں نیکیاں بڑھتی  رہیں گی  پس عالم دین کے لئے سب سے بڑا صدقہ یہ ہے کہ ایسی کتابیں لکھے  جن میں احیائے مذہب  اوراقامہ  سنت نبوی  کے علاوہ محمدؐ وآل محمد علیہم اسلام کے علوم ومآثر کی ترویج ہو تاکہ آنے والی نسلیں ان سے استفادہ کرکے اپنے صحیح مذہب کو پہچانتے ہوئے  معصومین کے اسوا حسنہ پر گامزن ہونے کی سعادت حاصل  کریں اور دشمنان دین کے شکوک وشبہات کاجواب دینے کے قابل ہوسکیں  اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے ہمیں مدارس دینیہ کے بنانے کی سعادت  بخشی  ایک درسہ دینیہ مقام جاڑا  ضلع ڈیرہ اسمعیل  خان میں ہے جس کا نام باب النجف  ہے جس سے سینکڑوں طلبہ فیض یاب ہوچکے ہیں  اور دوسرامدرسہ   

 دینیہ  جو دریا خان میں ابھی قائم کیاہے جس کا نام درس گاہ امامیہ  رکھا ہے خداوندکریم  مومنین کو اس مدارس کی امداد کی توفیق عطافرمائے  اس کےعلاوہ خدانے تصنیف وتالیف کی سعادت بھی مرحمت فرمائی چنانچہ  باقی تصنیفات کے علاوہ  قرآن  مجید کی مکمل تفسیر لکھ چکا ہوں اور مومنین ملک کے گوشہ گوشہ  میں اس سے استفادہ کی سعادت حاصل کررہے ہیں تفسیر کی کل چودہ جلدیں ہیں بعض جلدوں کا پہلا ایڈیشن ختم ہوچکا ہے اور دوسرا چھپنے  والا ہے تفسیر کا نام انوارالنجف فی اسرار المصحف  ہے خداوندکریم  سے دعا ہے کہ میری اس تفسیر  کو صدقہ جاریہ قرار  دے اور اسکا ثواب میرے والدین کی روحوں  کو پہنچائے جن کی ہمت پیہم اور پرخلوس دعاؤں سے میں اس منزل کو پہنچاہوں

ایک تبصرہ شائع کریں