التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

شراب نوشی

شراب نوشی

 شراب نوشی

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا کہ جناب رسالتمابؐ نے شراب کے بارے میں دس آدمیوں پر لعنت بھیجی ہے کاشت کرنے والال نگہانی کرنے والا، نچوڑنے والا، پینے والا ، پلانے والا، اٹھانے والا جس کی طرف لے جایا جائے ، بیچنے والا، خریدنے والا اور اس کی قیمت کو کھانے والا، کسی شخص نے حضرت امیر المومنین علیہ السلام سے سوال کیا کہ حضورؐ ! کیا آپ شراب نوشی کو زنا اور چوری سے بھی بد تر جانتے ہیں تو آپ نے فرمایا کہ ہاں کیونکہ زنا کے متعلق تو کہا جا سکتا ہے کہ یہ شخص اس گناہ سے آ گے نہ بڑے گا لیکن شراب پینے والا صرف اسی ایک گناہ پر رکتا کیونکہ اس کے نتیجے میں وہ زنا بھی کرتا ہے چوری بھی کرتا ہے ۔ قتل کے بھیانک جرم کا ارتکاب بھی کرتا ہے اور نماز بھی چھوڑ بیٹھتا ہے ۔

امام محمد باقر علیہ السلام سے منقول ہے جب کہ آپ سے دریافت کیا گیا کہ تمام گناہوں میں بڑا گناہ کونسا ہے تو آپ نے فرمایا شراب نوشی اور ایک روایت میں ہے کہ ہر نشہ شراب ہے ہم نے نشہ کے اقسام اپنی تفسیر جلد 6 ص 62 پر تفصیل درج کی ہیں۔

آپ نے فرمایا کہ شراب کے نشے میں آکر ایک طرف تو انسان نماز کو چھوڑ بیٹھتا ہے اور دوسری طرف ماں بہن اور بیٹی کو بھی نشانہ شہوت بنا لیتا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں