التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

صدق

یعنی سچائی اور اس کے تین مراحل ہیں نیت میں سچائی قول میں سچائی اور عمل میں سچائی اور پوراسچاانسان وہہے جو تینوں مراحل میں صادق ہو کیونکہ نیت میں

صدق

یعنی سچائی  اور اس کے تین مراحل ہیں نیت  میں سچائی  قول میں سچائی اور عمل میں سچائی  اور پوراسچاانسان وہہے جو تینوں مراحل میں صادق ہو  کیونکہ نیت میں سچائی ہوگی تو منافقت  سے بچ جائے گا قول میں سچائی ہوگی تو جھوٹ سے بچ جائے گا اور عمل میں سچائی ہوگی توخدا کی نافرمانی سے بچ جائے گا   اور زندگی  کی ہر منزل میں صادق وہی ہوسکتاہے  جو معصوم ہو اسی لئے تو خدا نےقرآن  مجید میں عوام الناس  کو ایمان وتقوی ٰ کےساتھ  ساتھ صادقین کی صحبت یعنی اطاعت کا حکم دیا ہے اور حضرت امیرالمومنین  علیہ السلام  کا لقب صدیق اکبر ہے

 حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام  نے فرمایاجس کی زبان سچی ہوگی اس کا عمل کھرا ہوگا جس کی نیت اچھی ہوگی اس کےرزق میں فراوانی ہوگی اور جو اپنے اہل خانہ کےساتھ حسن سلوک کرے گا اس کی زندگی طولانی ہوگی

ایک شخص حضرت پیغمؐبر  کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کی حضؐور میں گناہ گار ہوں اور گناہوں سے باز نہیں آسکتا آپ نے فرمایامیری صرف ایک بات کو قبو ل کرلے  اس نے عرض کی حضؐر فرمائیے  آ پنے فرمایاکہ جھوٹ  نہ بولاکرو اس نےوعدہ کیاجھوٹ نہ بولوں گا آپ نے فرمایا اب چلے جاؤ میری نصیحت پر عمل کرنا اور میری ملاقات کےلئے بھی وقتافوقتا  آتے رہنا  اس نے یہ بھی وعدہ کرلیا پس چلاگیا جبگھر میں پہنچا تو گناہ کےوقت جب گناہ کاارادہ کیاتو فورا خیال پیدا ہواکہ جب حضؐور کے پاس جاؤں گا اور وہ پوچھیں گے کہ کیاتم نے فلاں  گناہ کیاہے ؟  میں نے جھوٹ نہ بولنےکا پکا وعدہ کیاہے پس سچ ہی بتانا پڑے گا اور شرمساری ہوگی پس اپنےاوپر زور ڈال کر اس گناہکو چھوڑ دیا پھر دوسرے گناہ کا وقت آیا تو وہی خیال پیدا ہوا اور طبیعت پر زور دیکر  اسکی بھی ترک کردی اوعلی ہذالقیاس

چند دنوں میں اس نےتمام گناہوں سے توبہ کرلی اور یہ صرف سچ بولنے کی ہی برکت ہے

ایک تبصرہ شائع کریں