التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

صفات ثبوتیہ

صفات ثبوتیہ

صفات ثبوتیہ

·        صفات ثبوتیہ پروردگار جن کو اسکی ذات سے الگ  نہیں مان اجاتا بلکہ اس کی عین ذات ہیں

·        اللہ قدیم ہے اس کی ذات پرکبی عدم جاری نہیں ہوا اور نہ کوئی چیز اس سے پہلے ہے  پس وہ سب سے پہلے اور ہمیشہ ہے  اور تمام مخلوق کو اسی ایک نے اپنے  ارادہ وقدرت کاملہ سے پیدا فرمایاہے

·        اللہ ابدی وسرمدی ہے کیونکہ وجود اس کا عین ذات  ہے اور وہ واجب الوجود ہے

·        اللہ حی ہے یعنی خود زندہ ہے اور تمام زندہ اشیاء کا خالق ہے

·        اللہ عالم ہے  ہے اور علم اس کی ذات سے الگ نہیں وہ علماء وعلم کاخالق ہے

·        اللہ قادر مختار ہے پس تمام مخلوق کو اس نے اپنی قدرت کاملہ سے اور اپنےاختیارسے پیدا کیاہے

·        اللہ بغیر کانوںکے سنتاہے اور بغیر آنکھوں کے دیکھتاہے پسوہ سمیع وبصیر ہے

·        اللہ مدرک ہے یعنی اپنے علم وقدرت کے اعتبار سے تمام چیزوں پروہ پوری طرح محیط ہے اور حادی ہے

·        اللہ مرید ہے یعنی جو چاہتاہے کرتاہے

·        اللہ متکلم ہے یعنی اللہ جس چیز میں چاہے کلام کو پیدا کرسکتاہے وہ خودکلام کرنے میں زبان کامحتاج نہیں ہے

ایک تبصرہ شائع کریں