التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

صلہ رحمی

یعنی اپنے قریبیوں اور رشتہ داروں سے احسان کرنا حضرت رسالتمآب نے فرمایا جو شخص اپنے کسی بھی رشتہ دار کی طرف جائے تاکہ اس کےساتھ صلہ رحمی

یعنی اپنے قریبیوں  اور رشتہ داروں سے احسان کرنا حضرت رسالتمآب  نے فرمایا جو شخص اپنے کسی بھی رشتہ دار کی طرف جائے تاکہ اس کےساتھ صلہ رحمی کی جائے تو خدا اس کو ایک سوشہید کا اجر عطافرمائے گا  اور اسکے ہر قدم کےساتھ چالیس ہزار نیکیاں درج  ہوں گی اور چالیس ہزار برائیاں مٹائی جائیں گی  اور چالیس ہزار درجے  اس کے بلند ہوں گے  اور وہ ایسا ہے گویا اس نے اللہ کی پورے خلوص سے عبادت کی ہو

 حضرت امام محمد باقر علیہ السلام  نے فرمایا صلہ رحمی  سے اموال میں ترقی اور عمال  میں تزکیہ  ہوتاہے مصائب  اور اسان  اور عمر زیادہ ہوتی ہے اور دوسری حدیث میں  ہے  کہ رزق زیادہ اور خاندان میں محبوبیت بڑھتی ہے  پس اللہ سے ڈرو اور صلہ رحمی کرو

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام  نے فرمایا صلہ رحمی سے خلق اثھا ہاتھ میں سخاوت نفس میں پاکیزگی رزق میں زیادتی  اور عمر لمبی ہوتی ہے آپ نے میسر نامی ایک شخص سے پوچھا کہ کیا تو اپنے باپ کے رشتہ داروں سے بھلائی کرتاہے تو اس نےعرض کی کہ میں بازار میں مزدور ی کرتاتھا اور دودرہم میری روزانہ آمدنی تھی تو میں ایک درہم اپنی پھوپھی  کو اور ایک اپنی خالہ  کو دے گیا کرتاتھا آپ نے فرمایا خداکی قسم دو دفعہ تیرے اوپر موت نے حملہ کیا  لیکن تیرے اس کا ر خیر سے وہ پیچھے ہٹ گئی

ایک تبصرہ شائع کریں