التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

توحید پروردگار

توحید پروردگار

توحید پروردگار

جب عقل یہ تسلیم کرلے کہ اس سارے جہان کا خالق جو ازلی وابدی اور سرمدی ودائمیہے موجود ہے تو یہ بھی ماننا پڑتا ہے کہ وہ صرف ایک اکیلا ہے  اس کاکوئی شریک نہیں کیونکہ یہ نظام اتم واکمل اس کی وحدث  کا شاید بین  ہے چنانچہ قرآن مجید میں اس کا استدلال اس طرح ہے کہ لوکان فیھما الھۃ الااللہ لفسدتا یعنی اگر آسمان وزمین میں اللہ کےعلاوہ کوئی اور الہ بھی ہوتے تو یہ نظام فاسد ہوجاتا جس کی وجہ دوسری جگہ بیان فرمائی کہ اذالذھب کل الہ بماخلق ولعلی بعضھم علی بعض(المومنون )یعنی اگر متعدد خدا ہوتے تو ہر خدا اپنے پیدا کرو مخلوق کودوسرے کی پیدا کردہ مخلوق سے الگ کرلیتا اور مسئلہ  تقسیم میں نزاع کی صورت پیدا ہوتی پس ایک دوسرے سے چپقلش  اور لڑائی ہوتی اور ہر خدا دوسرے پر اپنی فوقیت وبڑائی کو منوانے  کی کوشش کرتا اور چونکہ ایسا نہیں ہے تو ماننا پڑتاہے کہ پورے جہان کا خالق صرف ایک خدا ہے جس کاکوئی شریک نہیں ہے

تو حیدفی الذات یعنی  اللہ کی ذات میں اس کا کوئی شریک نہیں چنانچہ فرماتاہے لاتتخذوآالھین اثنین انما ھو الہ واحد یعنی دوالہ نہ بناؤ کیونکہ  الہٰصرف ایک ہی ہے (النحل)

توحید فی الصفات یعنی  اللہ کی صفات میں اس کا اکوئی شریک نہیں ہے چنانچہ ارشاد  فرماتاہے لیس کمثلہ شئیٌ وھو السمیع البصیر یعنی اس کی مثل وشریک کوئ نہیں  وہی ہر آواز کے سننے اور جاننے والا ہے (شوری) توحید فی الافعال یعنی  اللہ کی تخلیق وایجاد میں اس کا کوئی شریک نہیں  پس وہ اکیلا ہی کل کائنات کا خالق وموجدہ ہے  چنانچہ خود فرماتاہے ھذا خلق اللہ فارونی ماذاخلق الذین من دونہ (لقمان )یعنی  یہ تو سب اللہ کی مخلوق ہے  پس دکھاؤ کیا پیدا کیاہے ؟ انہوں نے جو اس کے علاوہ ہیں (جن کو تم مانتے ہوں) پس اس کے افعال میں نہ ملائکہ  اس کے شریک ہیں اور نہ نبی وولی اور جو ملائکہ وانبیاء یااولایاء کو افعال  میں اللہ کا شریک بنائیں وہ یقینا مشرک ہیں

توحید فی العبادۃ  یعنی اسی ایک خدا کی عبادت کرنی چائیے  نچانچہ فرماتاہے فمن کان یرجوالقاء ربہ فلیعمل عملا صالحاولا یشرک بعبادۃ ربہ احد (الکھف ) یعنی جو بھی اللہ کی لقاء کا خواہشمند ہواسے چایئے  کہ نیک عمل بجالائے اور اللہ کی عبادت میں کسی کو اس کا شریک نہ بنائے


ایک تبصرہ شائع کریں