التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

وادئ برہوت

حضرت امیر المومنین علیہ السلام نے فرمایا جہنم کا بدترین کنوں جس میں کفار کےارواح رہتے ہیں اس کانام برہوت ہے اور فرمایازمین کے پانیوں میں سےبدترین

حضرت امیر المومنین  علیہ السلام  نے فرمایا جہنم کا بدترین کنوں جس میں کفار کےارواح رہتے ہیں اس کانام برہوت ہے  اور فرمایازمین  کے پانیوں میں سےبدترین پانی برہوت کا پانی ہے  اور وہ حضرموت کے علاقہ میں ہے جہاں کفارکے ارواح بھیجے جاتے ہیں ایک روایت میں ہے کہ کفار کے ارواح کو جہنم کی آگ  میں رات بھر معذب  کیاجاتاہے اور جب صبح ہوتی ہے تو انکو علاقہ یمن  کی وادی برہوت میں بھیجا  جاتاہے جس کی گرمی دنیا کی آگ سے بہت زیادہ ہے پس کافروں کےارواح وہاں ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور ایک دوسرے کو پہچانتے ہیں

پھر شام  کے وقت جہنم کی طرف واپس کئے جاتے ہیں  اور روایت میں ہے کہ جو لوگ آل محؐمد  سے عداوت رکھتے ہیں اور ناصبی ہیں وہ بھی قبل ازقیامت کافروں  کی طرح داخل عذاب میں رہیں گے  اور جب قیامت قائم ہوگی تو نار خلد کی طرف روانہ کئے جائیں گے مقصد یہ ہے کہ ان کے ارواح بھی وادی برہوت  میں بھیجے جاتے ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں