التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

عورت کی عظمت

اگر معاشرہ میں مرد و عورت کے فرائض اور ذمہ داریوں کا عمومی جائزہ لیا جائے تو مرد کی بہ نسبت عورت کے فرائض و ذمہ داریوں کو زیادہ اہم ماننا پڑتا ہے..
1 min read

اگر معاشرہ میں مرد و عورت کے فرائض اور ذمہ داریوں کا عمومی جائزہ لیا جائے تو مرد کی بہ نسبت عورت کے فرائض و ذمہ داریوں کو زیادہ اہم ماننا پڑتا ہے کیونکہ عورت انسان کو جنم دیتی ہے اور انسان پالتی ہے اس کے مقابلہ میں مرد تسخیر کائنات میں کتنا ہی عظیم کردار کیوں نہ پیش کریں اور صنعتی میدان میں کس قدر ہی پیش رفت کریں وہ عورت کی انسان پروری کے مقابلہ میں ہیچ ہیں کیونکہ مفکر ہوں یا سائنس دان اور قائد ہوں یا حکمران سب عورت کی کوکھ سے نکل کر اور اسی کی گود میں پل کر ارتقائی منازل کو طے کرنے کے اہل بنتے ہیں  پس بنیادی طور پر عظمت عورت کا حصہ ہے جس نے عظیم انسانوں کو جنم دیا۔

بے شک مرد باپ ہے لیکن مرد اپنے باپ ہونے میں عورت کا محتاج ہے بخلاف اس کے عورت اپنے ماں ہونے میں بعض اوقات مرد کی محتاج نہیں ہوتی جیسے جناب مریمؑ پس ماننا پڑتا ہے کہ عورت تخلیق پروردگار کا عظیم شاہکار ہے پس عورت گھر کی ملکہ ہونے کی حیثیت سے نازک مزاج ہے اور آمرانہ انداز اس کا فطری حصہ ہے اور مرد کو مزدور کی حیثیت دی گئی ہے اسی لئے وہ سخت جان اور سخت مزاج ہے پس مرد پر فرض ہے کہ کمائے اور ضروریات زندگی میں عورت کی کفالت کرے تاکہ انسان پردری کا اہم فریضہ ادا کرنے میں اسے پریشانی نہ ہو نیز عورت کی نگہداری اور پاسبانی کا فریضہ بھی مرد پر عائد کیا گیا ہے تا کہ عورت کی کمزور کی بنا پر اس کی ناموس و عصمت پر کوئی ڈاکہ دالنے کی جرات نہ کر سکے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں