التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

عورت و مرد میں مساوات

دنی و دنیاوی ارتقائی منازل کی طرف قدم بڑھانے میں مرد و عورت دونوں آزاد ہین لیکن عورت اپنے فطری راستہ پر اور مرد اپنے موزوں طریقہ سے ...
1 min read

دنی و دنیاوی ارتقائی منازل کی طرف قدم بڑھانے میں مرد و عورت دونوں آزاد ہین لیکن عورت اپنے فطری راستہ پر اور مرد اپنے موزوں طریقہ سے ، مرد اپنے عہدہ کی نگہداشت کرتے ہوئے اور عورت اپنی مخصوص ذمہ داریوں کی پاسبانی کرتے ہوئے اور حقوق زندگی میں مساوات اسی کا نام ہے پس مرد کا عورت کے حقوق پر دست درازی کرنا، یا عورت کا مرد کے حقوق  کو پائمال کرنا اور مرد کا اپنی حدود کو توڑنا یا عورت کا اپنی متععینہ حدود سے تجاوز کرنا افراط و تفریط ہے اسے مساوات کا نام دینا انصاف کا خوان ہے ۔
عورت کا مرد کے دوش بدوش میدان عمل میں آگے بڑھنا اگر موزوں طریقہ سے اور متعینہ حدود کے اندر ہوتو یہی فطرت کا مقرر کردہ سیدھا راستہ ہے جس کو اسلام نے پیش کیا ہے اور اسی کا نام ہے آزادی پس مرد و عورت دونوں کو مقصد کی طرف بڑھنے میں پوری آزادی حاصل ہے جبکہ دونو کا اقدام اپنے اپنے متعینہ راستوں سے ہو پس ان دونوں کا ایک دوسرے کی آزادی میں دخل انداز ہونا فطری اقدار سے کھلی ہوئی بغاوت ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں