مسئلہ: جس عورت کا شوہر ما جائے تو اس کی عدت چار ماہ دس
(10) دن ہے خواہ مدخولہ ہو یا غیر مدخولہ ، صغیرہ ہو یا یائسہ اور اگر عورت حاملہ
ہوتو اس کا حکم یہ ہے کہ اگر چار ماہ دس گذرنے سے پہلے وضع حمل ہو جائے یعنی بچہ
اس مدت سے پہلے پیدا ہو جائے تو عدت اس کی یہی مدت ہے یعنی چار ماہ اور دس دن اور
اگر اس مدت کے اندر عورت کا وضع حمل نہ ہوتو اس کی عدت وضع حمل ہو گی۔
مسئلہ: وفات کی عدت کے زمانہ میں عورت پر سرمہ کاجل سرخی
لگانا اور گھر سے باہر جانا حرام ہے۔
اسی طرح عمدہ لباس پہننا تیل، خوشبو لگانا ، مہندی لگانا،
زیور سنگار کرنا ، پوڈر ملنا وغیرہ یعنی جن چیزوں کو زینت کے لئے استعمال کیا جاتا
ہے اس پر سب حرام ہیں ہاں اگر زینت کے علاوہ ان چیزوں میں سے کسی کا استعمال کسی
خاص ضرورت کے ماتحت کرے تو اسی قدر جائز ہے جس سے وہ ضرورت پوری ہو جائے نیز جسم
کی صفائی، کنگھی ، مسواک، ناخن تراشی یا بچوں کا بناؤ سنگار حرام نہیں ہے۔
عدت وفات کا بیان
جس عورت کا شوہر ما جائے تو اس کی عدت چار ماہ دس (10) دن ہے خواہ مدخولہ ہو یا غیر مدخولہ ، صغیرہ ہو یا یائسہ اور اگر عورت حاملہ ہوتو ۔۔۔
1 min read