التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

معاشرہ میں عورت کا مقام

ذات طور پر عورت کی زندگی تین حصوں پر منقسم ہے ، بیٹی ہونا، بیوی ہونا اور ماں ہونا...
2 min read

 عورت کی زندگی کے منازل

ذات طور پر عورت کی زندگی تین حصوں پر منقسم ہے ، بیٹی ہونا، بیوی ہونا اور ماں ہونا۔

چونکہ انسانی معاشرہ عورت اور مرد کی مشترکہ کی ذمہ داریوں سے ہی تشکیل پاتا ہے اور معاشرہ کی کامیابی  کا دار و مدار اس پر ہے کہ عورت و مرد اپنی اپنی مخصوص ذمہ داریوں سے صحیح طور پر عہد برآ ہوں اور اپنے اپنے مخصوص فرائض کو پوری دیانت داری سے نبھانے کی سعادت حاصل کریں ۔ ورنہ اگر مرد اپنے فرائض کی بجاآوری میں کوتاہی کریں اور عورتیں اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برتین یا پہلو تہی کریں تو معاشرہ انسانی کبھی سنور سکتا ہی نہیں بلکہ رو بانحطاط ہونا اس کا مقدر بن جاتا ہے ۔

o       اگر مرد و عورت دونو اپنے فرائض سے غافل ہوں تو پورا گھر تباہی کے کنارہ پر ہو گا۔

o       اگر صرف مرد نا فرض شناس ہو تو عورت کی زندگی عذاب سے دو چار ہو گی۔

o       اگر صرف عورت نافرض شناس ہوتو مرد کی زندگی خطرات سے دو چار رہے گی

o       اور اگر دونوں فرض شناس ہوں تو پورا گھر رشک جنت ہو گا۔

o       چونکہ انسانی سیرت و کردار کی تشکیل میں عورت کو بنیادی حیثیت حاصل ہے اس لئے کہ عورت کی گود انسانیت کی پہلی تربیت گاہ ہے کیونکہ بچہ اگر گود مادر سے یعنی اپنی زندگی کی پہلی درسگاہ سے کامیاب ہو کر نکلے تو بعد میں کامیابی ہی کامیابی اس کے قدم چومتی جائے گی بشرطیکہ تربیت کنندگان کی کڑی نظر اس کی صحبت بد سے بچانے پر مرکوز رہے اس لئے ضروری ہے کہ عورت کو اپنی نسوانی ذمہ داریوں کا پورا احساس ہوتا کہ اپنی پوری صلاحتیوں کو بروئے کار لاکر معاشرہ انسانی میں مثبت کردار ادا کر سکے۔

o       بیٹی ہوتو ایسی کہ پورے گھر میں اس کا وجود رحمت ہو اور باپ کے لئے مایہ افتخار ہو

o       بیوی ہوتو ایسی کہ شوہر کے لئے اس کا وجود رحمت ہو اور صحیح معنوں میں اس کی شریک زندگی ہو۔

o       اور ماں ہوتو ایسی کہ اولاد پر سایہ رحمت بن کے رہے اور پوری نسل کے لئے مایہ ناز ہو۔

x

ایک تبصرہ شائع کریں