التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

مبطلات نماز

جو اسباب وضو کو توڑ دیتے ہیں ان کے عارض ہونے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے اور علاوہ ازیں مندرجہ ذیل چیزیں مبطل نماز ہیں۔ 1. کھانا 2. پینا اگ
2 min read

مسئلہ: جو اسباب وضو کو توڑ دیتے ہیں ان کے عارض ہونے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے اور علاوہ ازیں مندرجہ ذیل چیزیں مبطل نماز ہیں۔

1.      کھانا

2.      پینا اگرچہ قلیل مقدار میں ہی کیوں نہ ہو۔

3.      عمداً کلام کرنا

4.      ہاتھ باندھنا جبکہ ضرورت تقیہ نہ ہو۔

5.      خوف خدا یا غم آل محمد کے علاوہ کسی دنیاوی کام کےلئے گریہ کرنا۔

6.      آمین کہنا سورہ فاتحہ کے بعد

7.      جان بوجھ کر کسی واجب کو ترک کرنا حتی کہ طمانیت اور موالات کا عمدی ترک بھی مبطل نماز ہے البتہ جلسہ استراحت کا ترک مبطل نماز نہیں ہے۔

8.      قبلہ سے منحروف ہو جانا حتی کہ دائیں یا بائیں ہو جائے پس معمولی انحراف سے نماز باطل نہیں ہوتی ۔

9.      کوئی سا فعل کثیر کرنا

10.    لباس یا بدن کا نجس ہونا

11.    جائے سجدہ کا نجس ہو جانا کہ اس سے انتقال کی کوئی صورت نہ ہو۔

12.    جائے نماز کا نجاست متعدیہ سے ملوث ہو جانا کہ اس سے بچنے کی کوئی صورت نہ ہو۔

13.    لباس یا فرش کے غصبی ہونے کا علم ہوجانا۔

14.    کپڑے پر سجدہ کرنا

15.    کھانے کی چیز پر سجدہ کرنا۔

16.    کسی رکن نماز کا چھوٹ جانا

17.    شکیات کی وہ صورتیں جو قابل علاج نہیں ان میں سے کسی کا عارض ہونا۔

مسئلہ: کاغذ پر سجدہ ہو سکتا ہے اور بہتر کہ اس پر تحریر نہ ہو۔

مسئلہ: خاک شفا پر سجدہ مقبولیت نماز کا موجب ہے اور منقول ہے کہ مقبولیت اعمال کی رکاوٹ کے ساتھ حجاب خاک شفا پر سجدہ کرنے سے دور ہو جاتے ہیں خاک شفا کے فضائل تفسیر انوار النجف جلد نمبر 4 پر ملاحظہ ہوں۔

مسئلہ: وہ سبزیاں جو کھائی جاتی ہیں ان پر سجدہ نہیں ہو سکتا باقی درختوں کے پتوں پر اور لکڑی پر سجہد جائز ہے اور جو سبزیاں بعض علاقوں میں کھائی جاتی ہیں ان پر بالعموم سجدہ نہیں ہو سکتا مثلاً پان کے پتے ۔

مسئلہ: جن میوہ جات کے اوپر کا چھلکا کھایا نہیں جاتا مثلاً اخروٹ یا بادام وغیرہ کا چھلکا اس پر سجدہ جائز ہے ۔

مسئلہ: جن درختوں کا پھل کھایا جاتا ہے ان کے پتوں یا لکڑی پر سجدہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

اون، پٹ سن، ریشم کپاس وغیرہ (جن سے کپڑا تیار ہوتا ہے ) پر سجدہ نہیں ہو سکتا لیکن کپاس کے پتوں  اور لکڑی پر سجدہ جائز ہے۔

 

 

ایک تبصرہ شائع کریں