28 میل سے زیادہ سفردر پیش ہو نماز قصر ہوتی
ہے یعنی چار رکعتی کو دو رکعت پڑھا جاتا ہے اور صبح و شام کو نمازوں میں قصر نہیں
ہوتی اور جس سفر میں نماز قصر ہوتی ہے وہاں روزہ نہیں رکھا جاتا اور روزہ کی قضا
واجب ہوتی ہے اور نماز قصر جو پڑھی گئی اس کی قضا نہیں ہو گی ہاں اگر نماز قصر سفر
میں نہ پڑھی ہو تو گھر اس کی قضا بھی قصر کی صورت میں واجب ہو گی ۔
مسئلہ: اگر دوسرے ماہ
رمضان تک پچھلے سال کے قضا روزے نہ رکھے گئے تو آئندہ وہی روزے قضا رکھنے پڑیں گے
اور ہر روزہ کے بدلہ میں کفارہ کے طور پر ایک مد طعام بھی مسکین مومن کو دینا ہو
گا۔