التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

عورت ماں کے روپ میں

بحارالانوار میں ظلل الشرائع سے منقول ہے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ایک مرتبہ ایک بادیہ نشین عورت حضرت پیغمبرؐ کی بارگاہ میں حاضر ہوئی۔۔
1 min read

بحارالانوار میں ظلل الشرائع سے منقول ہے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ایک مرتبہ ایک بادیہ نشین عورت حضرت پیغمبرؐ کی بارگاہ میں حاضر ہوئی اس کے ساتھ دو بچے تھے ایک کو گود میں اٹھائے ہوئے تھی اور دوسرا ساتھ چل رہا تھا آپ نے اس عورت کو روٹی دی چنانچہ اس نے روئی کو دو حصوں میں توڑ کر دونوں بچوں میں تقسیم کر دیا حضورؐ نے فرمایا رحمدلی سے بچوں کو اٹھانے والی مائیں اگر ان میں لہو و لعب زیادہ نہ ہو تو پڑھنے والی عورتیں ضرور جنت میں داخل ہوں گی یعنی بچوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ اگر نماز کی پابند بھی ہوں تو جنت میں جائیں گی۔
امالی طوسی سے منقول ہے جناب ام سلمہ نے جناب رسول کریمؐ سے دریافت کیا کہ شوہر کی اطاعت میں عورت کا ثواب کیا ہے؟ تو آپ نے جواب دیا اے ام سلمہ شوہر کے گھر میں ایک چیز ایک جگہ سے دوسری جگہ تک اصلاح کے لئے رکھے تو اللہ اس نظر رحمت کرے گا اور جس پر اللہ کی نظر رحمت ہو اس پر عذاب نہ ہوگا ام سلمہ نے عرض کی کچھ اور بھی فرمائیے تو آپ نے فرمایا جب عورت کو حمل ہو جائے تو یہ اللہ کے راستہ میں مرد کے جان و مان سے جہاد کرنے کے برابر ہے اور جب بچہ جنے کو خدا اس کے تمام گناہ معاف کر دیتا ہے پھر اس کو آئندہ کے اعمال میں احتیاط کرنی چاہیے  اور جب بچے کو دوھ پلائے تو اولاد اسمٰعیل میں سے ایک غلام کرانے کا ثواب صرف ایک دفعہ کے دودھ پلانے کا اس کو عطا ہو گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں