التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

طہارت و نجاست

گھریلو زندگی میں چونکہ عورت کے کردار کو مرکزی حیثیت حاصل ہے اس لئے عورت کی ذمہ داری بھی اہم ہے پس گھر کی طہارت صفائی، عمدگی اور سجاوٹ کا دار و مدار۔۔۔
1 min read

گھریلو زندگی میں چونکہ عورت کے کردار کو مرکزی حیثیت حاصل ہے اس لئے عورت کی ذمہ داری بھی اہم ہے پس گھر کی طہارت صفائی، عمدگی اور سجاوٹ کا دار و مدار عورت کی سلجھی ہوئی ذہانت پر ہے۔

الطھارۃ نصف الدین:- یعنی طہارت نصف دین ہے پس غذا کی پاکیزگی انسان کی روحانیت پر اثر انداز ہوتی ہے اسی طرح جسم و لباس و گھر کی پاکیزگی کا بھی انسان کے دل و دماغ پر ایک مخصوص اثر ہوتا ہے اور اس کے برعکس نجاست و غلاظت غذا میں ہو یا جسم و لاباس و گھر میں روحانیت کو تباہ کر تی ہے اور خیالات میں ناشائستگی کو جنم دیتی ہے

چونکہ عورت کی حیثیت گھر کی ملکہ کی ہے اس کا صفائی پسند ہونا اور طہارت شعار ہونا پورے گھر کی طہارت و صفائی کا پیش خیمہ بنتا ہے کیونکہ غذا کی طہارت عورت کی طہارت پسندی کے بغیر نا ممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے پس عورت کو طہارت و نجاست کے مسائل میں زیادہ سے زیادہ واقفیت حاصل کرنی چاہیے تا کہ ایک طرف طہارت کا خیال کر کے اپنے مرد کی صحیح خدمت کر سکے اور دوسری طرف اپنی اولاد کو طہارت کا پابند کر کے ان کی عاقبت کو سنوارنے میں مثبت کردار ادا کر سکے۔

موضوع "نجاسات کل تیرہ ہیں" سے لیکر موضوع "غسل کا بیان، غسل جنابت کا طریقہ" تک کے احکام عورتوں اور مردوں دونوں کےلئے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں