التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

طلاق عدت کا طریقہ

کوئی شخص اپنی عورت مدخولہ کو شرائط کے ساتھ طلاق دے تو عدت کے اندر وہ اس کی طرف رکوع کر سکتا ہے اور وہ عورت اس پر بغیر نکاح جدید ۔۔۔
1 min read

کوئی شخص اپنی عورت مدخولہ کو شرائط کے ساتھ طلاق دے تو عدت کے اندر وہ اس کی طرف رکوع کر سکتا ہے اور وہ عورت اس پر بغیر نکاح جدید کے حلال ہے پس اگر عدت کے اندر رجوع کر لے اور پھر شرائط کے ساتھ اس کو طلاق دے دے تو اب بھی عدت کے اندر اس کو عورت کی طرف رجوع کرنے کا حق حاصل ہے پس اگر رجوع کر لے تو عورت کی اب دو طلاقیں پوری ہو گئیں اب حکم یہ ہے کہ اگر نیکی کے ساتھ اور خوش اسلوبی سے عورت کو اپنے نکاح میں باقی رکھے اور نان و نفقہ وغیرہ میں اس کو تنگی نہ دے تو اس کی عورت ہے ورنہ اس کو تیسری دفعہ شرائط کے ساتھ طلاق دے دے اور اس طلاق کے بعد وہ مرد اس عورت کی طرف رجوع نہیں کر سکتا اور یہ طلاق، طلاق بائن ہو جائے گی ۔ عدت گزرنے کے بعد عورت کو اختیار ہے کہ جس مرد سے چاہے نکاح کر لے لیکن اس طلاق دینے والے سے اس کا نکاح نہیں ہو سکتا ہاں البتہ اگر عورت نے اس طلاق بائن کے بعد کسی دوسرے مرد کے ساتھ نکاح کر لیا اور اس مرد نے اپنی خوشسی و رضا مندی کے ساتھ اس کو طلاق بائن بطریق سابق دیدی یا طلاق رجعی دی اور عدت کے اندر رجوع نہ کیا یا وہ مرد مر گیا، تو اس کی عدت گذرنے کے بعد وہ عورت پہلے طلاق  دینے والے مرد کے ساتھ نکاح کر سکتی ہے اس طلاق کو اصطلاح میں طلاق عدت کہا جاتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں