التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

نجاسات کل تیرہ (13) ہیں

3 min read

(1)(2) پیشاب پاخانہ انسان کا اور ہر اس حیوان کا نجس ہے جس کا گوشت کھانا حرام ہے

مسئلہ: وہ حیوان جو خون جہندہ نہیں رکھتے ان کا پیشاب پاخانہ نجس نہیں ہے ۔

مسئلہ: پرندوں کی بیٹھ نجس نہیں ہوتی۔

مسئلہ: حلال جانوروں کا پیشاب و گوبر نجس نہیں ہوتا (بشرطیکہ حلال نہ ہوں)

مسئلہ: گھوڑے گدھے اور خچر کا پیشاب ور لید سے بچنا ضروری ہے ۔

(3) خون : انسان کا اور ہر خون جہندہ رکھنے والے حیوان کا نجس ہے ۔

مسئلہ: مچھر کا خون جو انسان کے کپڑوں پر لگ جاتا ہے نجس نہیں ہے ۔

مسئلہ: حلال حیوان کو ذبح کر نے کے بعد جو خون اس کے اندر بچ جاتا ہے وہ نجس نہیں ہوتا لیکن گوشت سے اس کا دھونا واجب ہے ۔

(4) مردہ انسان اور ہر خون جہندہ رکھنے والے حیوان کا نجس ہوتا ہے ۔

مسئلہ: مرجانے کے بعد جب انسان کا جسم ٹھنڈا ہو جائے تو مردہ نجس ہو جاتا ہے اس کو تر ہاتھ لگانے سے ہاتھ دھونا ضروری اور مس کرنے کے بعد غسل مس میت بھی ضروری ہوجایا کرتا ہے ۔

مسئلہ: میت کا غسل مکمل ہو جانے کے بعد وہ پاک ہو جاتا ہے نہ اس کو چھونے سے ہاتھ نجس ہوتا ہے اور نہ غسل واجب ہوتا ہے ۔

(5) منی انسان بلکہ ہر حیوان کو نجس ہوتی ہے

(6) (7) کتا اور خنزیر کے تمام اعضاء اور تمام اجزاء نجس ہیں۔

(8) کافر ہندو سکھ دھریہ یہود نصارٰی وغیرہ سب نجس ہیں۔

مسئلہ: مرتد ملی جو کافر سے مسلمان ہو کر پھر کافر ہو جائے نجس ہے ۔

مسئلہ: مرتد فطری جو مسلمان ہو اور مسلمانوں کے گھر پیدا ہو اور کافر ہو جائے نجس ہے

مسئلہ: خارجی گروہ جو امام زمانہ پر خروج کریں نجس ہیں کیونکہ کافر ہیں۔

مسئلہ: ناصبی جو آل محمدؐ کے دشمن ہوں نجس ہیں کیونکہ کافر ہیں روایت میں ہے کہ ناصبی کتے سے بھی زیادہ نجس ہے ۔

مسئلہ: غالی جو کسی نبی یا ولی کو خدا یا خدا کا شریک سمجھیں لہذا نجس ہیں۔

مسئلہ: مفوضہ جو کسی نبی یا ولی کی طرف خدائی اختیارات کے منتقل ہونے کے قائل ہوں کافر نجس ہیں۔

مسئلہ: جو لوگ ضروریات دین کے منکر ہوں کافر ہوتے ہیں پس وہ نجس ہیں۔ مسئلہ: مرزائی لوگ جو مرزا غلام احمد قادیانی کو نبی یا مجدد مانتے ہیں کافر اور نجس ہیں۔

(9) شراب نجس ہے اور اس کے تمام اقسام خواہ ولایتی ہوں یا دیسی ہوں نجس ہیں۔

مسئلہ: مروی ہے کہ شراب کو علاج کے طور پر بھی پینا حرام ہے کیونکہ یہ رجس ہے اور اللہ نے رجس میں شفا نہیں رکھی۔

مسئلہ: بھنگ کا پینا حرام ہے لیکن نجس نہیں ہے اگر کپڑے یا بدن پر لگ جائے تو اس کا دھونا واجب نہیں ہے ۔

مسئلہ: افیون کا عادتاً کھانا اگرچہ حرام ہے لیکن نجس نہیں ہے ۔

(10) انگور کا شیرہ اگر آگ پر جوش کھا جائے تو نجس اور حرام ہے ۔

(11) فقاع جو کہ شراب نجس ہے۔

(12) زناکاری کا پسینہ نجس ہے۔

(13) حیوان جلال (یعنی گندگی خور جانور) نجس ہے ۔

مسئلہ: مذکورہ بالا نجاستوں میں سے کوئی شیئ جسم یا بدن یا برتن یا کپڑے کو لگ جائے تو وہ نجس ہو گا اور اس کا پاک کرنا ضروری ہو گا (اگر اس کو مشروط بالطہارۃ امور میں استعمال کرنا ہو)۔

ایک تبصرہ شائع کریں