التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

جو نجاستیں نماز میں معاف ہیں۔

1 min read

1.     وہ اشیاء جن میں تنہا نماز ادا کی جا سکتی اگر نجس حالت میں ساتھ ہیں تو نماز ہو سکتی ہے مثلاً انگوٹھی یا چھلا نجس ہو اور جیب میں پڑا ہو یا ازار بند یا چھوٹا رومال وغیرہ اگر نجس حالت میں ہوں اور جیب میں ہوں تو نماز باطل نہیں ہوتی۔

2.     بواسیر خونی، اگر نماز کی حالت میں بھی اس کا خون جاری ہو تو نماز باطل نہیں ہوتی۔

3.     پھوڑے اور زخم کا خون جو جاری ہو اور رکتا نہ ہو نماز کی حالت میں معاف ہے ۔

4.     حیض و نفاس و استحاضہ و نجس العین کے خون کے علاوہ اگر انسان کے جسم یا کپڑے میں درہم بغلی کی مقدار سے کم خون لگا ہوا ہوتو نماز ہو سکتی ہے۔

مسئلہ:  اگشت سبابہ کے آخری بند کی مقدار کے برابر درہم بغلی کی مقدار سمجھنی چاہیے۔

مسئلہ: اگر جسم یا لباس میں لگے ہوئے خون سے پانی یا پسینہ کی ملاوٹ ہو جائے تو درہم بغلی کی مقدار سے کم ہو تب بھی معاف نہیں ہو گا۔

شیر خواہ بچہ کے پیشاب سے نجس ہونے والا کپڑا ، ماں کےلئے معاف ہے۔ وہ اس میں نماز ادا کر سکتی ہے اگر اسکے پاس اس کپڑے کے علاوہ دوسرا کپڑا موجود نہ ہو اور چوبیس گھنٹے میں اس کو ایک دفعہ دھونا ضروری ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں