شریعت مقدسہ نے صفائی اور طہارت کو اس قدر اہمیت دی ہے کہ حدیث میں ہے الطہارۃ نصف الدین یعنی طہارت و پاکیزگی آدھا دین ہے اس لئے ہر وقت باطہارت و با وضو رہنے کی ہدایات موجود ہیں اور اکثر مواقع پر خصوصاً جب اہل اسلام کی کوئی اجتماعی تقریب ہو تو غسل کو زیادہ موکد قرار دیا گیا ہے مثلاً غسل جمعہ ، غسل عیدالفطر ، غسل یوم حج ، غسل عید قربان ، غسل عید غدیر ، غسل نو روز وغیرہ چنانچہ بعض باہمت لوگ ہر نماز کو غسل کر کے ادا کرتے ہیں اور بعض روزانہ ایک مرتبہ غسل کرنے کی سعادت حاصل کر لیتے ہیں اور جمعہ کا دن چونکہ ہفتہ وار اجتماعی تہوار ہے اس میں غسل کر کے پاکیزہ لباس اور خوشبویات کے استعمال کی زیادہ تا کید کی گئی ہے اور اسی مناسبت سے اسی دن حجامت بنوانا بھی مستحب قرار دیا گیا ہے ۔
اغسال مستحبہ و مسنون
1 min read