التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

استخاصہ کا بیان

1 min read

یہ خون عورتوں کو رحم سے آتا ہے اور بیماری کی وجہ سے ہوتا ہے اس کےلئے کم و بیش کی کوئی حد نہیں ہے یعنی تین دن سے کم بھی ہوتا ہے اور دس دن سے زیادہ بھی ہوا کرتا ہے ۔

اس کی تین قسمیں ہیں ، قلیلہ ، متوسطہ اور کثیرہ۔

مسئلہ: استحاضہ والی عورت کو چاہیے کہ باقی کپڑوں کو نجاست سے بچانے کےلئے مقام شرم پر کپاس رکھ کر اوپر پٹی باندھ دے۔

اگر خون کپاس کے اندرونی حصہ کو لگا ہو اور ساری روئی کو اس نے تر نہ کیا ہوتو وہ استحاضہ قلیلہ ہو گا اس کا حکم یہ ہے کہ ہر نماز کے لئے عورت کو روئی بھی بدلنی چاہیے اور وضو بھی کرنا چاہیے (جسمانی طہارت کے علاوہ)

اگر خون روئی کو تر کرے دے لیکن پٹی تک رک جائے اور جاری نہ ہو تو وہ استحاضہ متوسطہ ہو گا اور اس کا حکم یہ ہے کہ ازالہ نجاست کے بعد ہر نماز  کےلئے روئی اور پٹی کو تبدیل کرنا پڑے گا اور ہر نماز کےلئے وضو بھی کرنا ہو گا اور صبح کی نماز کےلئے ان کے علاوہ غسل استحاضہ بھی کرنا ہوگا۔

اگر خون روئی کو تر کر کے جاری ہو جائے تو وہ استحاضہ کثیرہ ہو گا اور اس کا حکم یہ ہے کہ ازالہ نجاست کے بعد ہر نماز کےئے روئی اور پٹی کی تبدیلی اور وضو کے علاوہ صبح کی نماز کے لئے غسل ظہر و عصر کی نماز کےلئے ایک غسل ظہر سے پہلے اور دنوں نمازوں کو اکٹھا کر کے پڑھے اورمغرب و عشاء کی نماز کے لئے ایک غسل نماز مغرب سے پہلے جبکہ دونوں نمازوں کو اکٹھا کر کے پڑھے ۔

مسئلہ؛ غسل استحاضہ کا طریقہ وہی ہے جو غسل حیض کا ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں