جریدتین
کھجور کی دو تازہ شاخیں جو ایک بالشت سے کچھ زیادہ
ہوں میت کے کفن میں رکھنا مستحب ہے ایک دائیں جانب کفنی کے اندر جس کا اوپر کا
سراہنسلی سے ملا ہو اور دوسری بائیں جانب کفنی سے اوپر اسی طرح طرح رکھی جائے اور
اگر کھجور نہ مل سکے تو بیری یا کیکر یا کسی درخت کی تازہ شاخ کے دو ٹکڑے رکھے جا
سکتے ہیں۔
غسل مس میت
انسان کے میت کو ٹھنڈا ہو جانے کے بعد اور غسل کے
مکمل ہونے سے پہلے جو بھی مس کرے گا اس پر غسل مس میت واجب ہو گا۔
مسئلہ: غسل مس میت کا بھی وہی طریقہ ہے جا باقی اغسال
کا ہے۔
مسئلہ: اگر غسل دینے والے نےمیت کو کفن پہنانا ہو تو
غسل دینے کے فوراً بعد پہلے غسل کر لے اور پھر میت کو کفن پہنائے ورنہ دوسرے لوگ
جو باطہارت ہوں میت کو کفن پہنائیں ۔
غسل نذر و عہد
اگر
کوئی شخص کسی کام کےلئے نذر مانے یا عہدے کرے کہ میں غسل بجا لاؤں گا یا غسل کے
ساتھ نماز پڑھوں گا تو اس قسم کا غسل واجب ہو جائے گا۔