التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

طریقہ غسل

2 min read

پہلے میت کی تمام ناپاکی وغیرہ کو دور کیا جائے اور ہاتھ پر کپڑا لپیٹ کر آگا پیچھا دھوائیں اس کے بعد پہلا غسل اس پانی سے دیں جس میں بیری کے پتے ڈال کر اور مل کر جھاگ دار کیا ہوا ہو دونوں نہلانے والے اس طرح نیت کریں کہ غسل دیتے ہیں ہم اس میت کو آبد سدر سے واجب قربۃً اللہ پھر تین بار فوراً ہی میت کے سر کو دھوئیں پھر میت کو  بائیں کروٹ پر لٹا کر دائیں پہلو پر تین دفعہ اس طرح پانی ڈالیں کہ شانے سے پاؤں تک مسلسل پڑتا رہے اور نہلانے والا میت کے پیٹ پر ہاتھ پھیرتا جائے تا کہ پانی سب جگہ پہنچ جائے اور ہاتھ کو میت کے پہلو سے علیحدہ کرتے رہیں کہ پانی نیچے تک جا سکے پھر میت کو دائیں کروٹ پر لٹا کر اسی طرح بائیں کروٹ پر پانی ڈال کر سب جگہ پنچائیں پھر میت کو چت لٹا کر نہلانے والا اپنے ہاتھوں کو کہنیوں تک خالص پانی سے دھوئے اس کے بعد میت کو دوسرا غسل آب کافور سے واجب دیا جائے اور اب پھر نیت کریں کہ غسل دیتے ہیں ہم اس میت کو آب کافور سے واجب قربۃ الی اللہ اور اس کو بطریق سابق بجا لائے پھر غسل دینے والا خالص پانی سے اپنے دونوں ہاتھوں کو کہنیوں تک دھوئے اور تیسرا غسل دے بعد نیت کے غسل دیتے ہیں ہم اس میت کو آب خالص سے واجب قربۃ اللہ اور اس کو بطریق سابق بجا لائے اس تیسری دفعہ نہلانے کے بعدمیت کے بدن کو  کپڑے سے خشک کریں اور کفن پہنچائیں۔

1.     تنبیہ: میت کے کپڑے آہستہ اتاریں اگر میت کے کپڑے تنگ ہوں تو وارث کی اجازت سے چاک کر کے اتاروا لیں۔

2.     نہلانے والے کو چاہیے کہ میت کو قبلہ رو کھڑا ہو کر نہلائے جس وقت مر دے کو غسل دیا جائے اس کو کھڑا کرنا یا بٹھانا نہ چاہیے بلکہ لیٹا ہی رہنے دیں۔

3.     نہلاتے وقت اگر میت کے بال یا ناخن وغیرہ یا کوئی اور عضو علٰیحدہ علٰیحدہ ہو جائے تو ان کو کفن میں رکھ دیں۔

4.     اگر کسی جگہ بیری کے پتہ یا کافور وغیرہ نہ مل سکے تو تینوں غسل خالص پانی سے دیئے جائیں۔

5.     میت کو گرم پانی سے غسل دینا مکروہ ہے اگر سردی شدید ہو اور نہلانے والے کو تکلیف ہوتو اس قدر گرم کر یں کہ صرف ٹھٹھر نکل جائے۔

6.     عورت کو غسل دیتے وقت اس کے سر کے بال کھول دئیے جائیں اور بعد غسل بھی کھلے رہنے دیں۔

7.     مرد کی میت کو مرد اور عورت کی میت کو عورت کا غسل دینا واجب ہے ۔

8.     ہر غسل کے لئے لنگی اور وہ کپڑا جو ہاتھوں میں لپیٹا تھا علٰیحدہ ہونا چاہیے۔

اگر میت کا سر تن سے جدا ہو تو ہر غسل میں پہلے سر کو دھوئیں اور بعد میں بدن کو ۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں