التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

تیمم کا طریقہ

1 min read

دونوں ہاتھوں کو ملا کر اگر انگوٹھی چھلا وغیرہ ہو تو اتار کر اکٹھے زمین پر مارے اور پھر آپس میں ہاتھوں کو جھاڑ کر پہلے منہ کا مسح کرے باین طور کہ دونوں ہاتھ ملالے اور انگوٹھے پھیلالے پیشانی کے اوپر سر کے بال اگنے کی جگہ پر رکھے کہ انگوٹھے پیشانی کی دونوں طرفوں کو گھیر لیں پھر دونوں ہاتھوں کو نیچے کی طرف سرکائے اس طرح کہ ہتھیلیاں بلکہ ہاتھوں کا باطنی حصہ پیشانی کے چمڑے سے جدا نہ ہو جائے پس ابروؤں تک ہاتھوں کو لائے پھر اس کے نیچے کا حصہ تیمم میں داخل نہیں البتہ دونوں چھوٹی انگلیوں کو ناک کی بلند جگہ تک لے آئے اس کےبعد بائیں ہاتھ سے دائیں ہاتھ کی پشت کا کلائی سے لے کر انگلیوں کے سرے تک مسح کرے پھر دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ کی پشت کا کلائی سے انگلیوں کے سرے تک مسح کرے اور ہاتھوں کے لئے وہ پہلی منہ والی ضرب کافی ہے ۔ زمین پر دوسری ضرب نہیں نیز وضو اور غسل کے تیمم میں کوئی فرق نہیں بعض علماء تیمم بدلے غسل کے اگر ہو تو دوسری ضرب ہاتھوں کےلئے کہتے ہیں یعنی سابقہ طریق سے پہلی ضرب سے منہ اور ہاتھوں کا مسح کرے پھر ایک ضرب زمین پر مار کر صرف ہاتھوں کا مسح کرے اور بعض فرماتے ہیں کہ اس احتیاط میں بھی وجو اور غسل برابر ہیں لہذا ہر تیممم میں اس طریق کو اختیار کرے تو خوب ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں