التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

زمین ، سورج

2 min read

 زمین

مسئلہ ۔ زمین بھی مطہرات میں سے ہے اور پاؤن اور جوتے کے تلوے کو پاک کرتی ہے جب اصل نجاست کے دور ہو جانے کے بعد چند قدم چلے۔

سورج

مسئلہ: سورج مطہرات میں ہے یہ زمین اور زمین پر غیر منقولہ اجسام کو پاک کرتاہےجب عین نجاست کے زوال کے بعد وہ جگہ سورج کی دھوپ سے خشک ہو جائے پاک ہو جائے گی۔

مسئلہ: وہ دیوار جو نجس گارے سے بنی ہے اس کو بیرونی حصہ دھوپ سے خشک ہو جانے کے بعد پاک ہو گا اور اندرونی حصہ اس کی تبعیت میں پاک ہو جائے گا۔

مسئلہ: اگر گرم ہوا کی وجہ سے زمین یا دیوار خشک ہو جائے وہ پاک نہ ہو گی طہارت میں سورج کی گرمی سے خشک ہونا ضروری ہے۔

استحالہ

مسئلہ: استحالہ مطہرات میں سے جس طرح شراب اگر سرکہ میں بدل جائے تو پاک ہو جائے گا۔

انتقال

مسئلہ: انتقال مطہرات میں سے اگر انسان کا خون مچھر کا جزو بن جائے تو مچھر کا خون پاک ہو گا۔

انقلاب

مسئلہ: انقلاب مطہرات سے ہے کوئی نجس شیئ نمک کی کان میں گر کر نمک ہو جائے تو وہ پاک ہے۔

اسلام

مسئلہ: اسلام مطہر ہے اگر کوئی کافر دائرہ اسلام میں داخل ہو جائے تو ہو پاک ہو جائیگا۔

تبعیت

مسئلہ: کافر کے مسلمان ہو جانے کے بعد اس کے کپڑے اور اس کی کم سن اولاد اس کی تبعیت میں پاک سمجھی جائے گی۔

غیبت

اگر ایک مسلمان ایک وقت تک غائب ہو کر واپس آئے تو بوقت غیبت جو نجس کپڑا اس کے بدن پر تھا اب اسے پاک سمجھا جائے گا بشرطیکہ اس قدر وقت گزر جائے جس میں اسے پاک کر سکنے کا امکان ہو۔

زوال عین نجاست

حیوانات کے جسم سے عین نجاست کا دور ہونا ان کو پاک کر دیتا ہے اسی طرح ناک یا آنکھ کے اندرونی حصہ کی نجاست زوال عین سے پاک ہو گی نیز زمینپر اگی ہوئی سبزیوں اور میوہ جات کا بھی یہی حکم ہے ہاں اگر ان کو کاٹ لیا جائے تو پھر نجاست کے بعد انکو پانی سے پاک کرنا ہو گا۔

خون معتاد کا نکلنا

خون معتاد کا نکلنا ذبح شدہ جانور کا عادت کے مطابق خون کل جانے کے بعد باقی اندر کا خون پاک ہو گا۔

غسالہ

نجس جسم یا کپڑا یا بدن کو دھو لینے کے بعد جو تری اس میں رہ جائے وہ پاک ہے ۔

استبراء

استبراء نجاس خور حلال جانور کو مقررہ مدت تک قید رکھنے کے بعد وہ پاک ہو جاتا ہے اونٹ کا اسبتراء چالیس دن ، گائے بھینس کا بیس دن ، بھیڑ بکری کا دس دن اور مرغبی کے لئے تین دن ہوا کرتے ہیں۔

ذہاب ثلثین

دو تہائی کم ہو جانا شیرہ انگور جوش کھانے کے بعد نجس ہو جاتا ہے لیکن آگ پر دو تہائی جل جانے کے بعد پاک ہو جاتا ہے ۔   

ایک تبصرہ شائع کریں