التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

معجزہ فعل خدا ہے یافعل معصوم

1 min read

اولا تویہ فرق کرنا مجھے اچھا معلوم نہیں ہوتا کیونکہ معصوم ہوتاہی وہی ہے جو مشیت پرور دگار کے بغیر کوئی کام نہ کرے خواہ عام تمدنی ومعاشرتی مشاغل کی صورت میں ہو یا اعجاز نمائی کے رنگ میں ہو تو جب معصوم کاعام قول و فعل جو اعجازی حیثیت سے نہ ہو اس کو بھی خدااپنی جانب سے منسوب فرماتا ہے مثلا ما ینطق عن الھوی ان ھو الا وحی یوحی اپنی مرضی سے نہیں بولتا بلکہ یہ تو وحی الہی ہوا  کرتی ہے چونکہ منافقوں نے حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی خلافت کے لئے نامزدگی پر چہ مے گوئیاں کی تھیں پس ان کی تردید میں یہ آیت اتری اسی طرح فرمایا ما رمیت اذ رمیت ولکن اللہ رمی جو تونے تیر یا سنگریزے مارے و ہ تونے نہیں بلکہ اللہ نے مارے تھے ید اللہ فوق ایدیھم بیعت کرنے والوں کے ہاتھوں پر آپ کا نہیں بلکہ اللہ کا ہاتھ تھا ا ن آیات کے ذکر کرنے سے میرا مقصد یہ ہے کہ معصوم کے عام افعال جواعجاز نمائی کے لئے نہیں ہوتے خدا ان کوبھی اپنی طرف منسوب کرتاہے کیونکہ ان کا کوئی کام بغیر مشیت پروردگار کے نہیں ہوتاتو معجزہ جو خدا وند کریم کی مخصوص مشیت سے ظہور پذیر ہوتا ہے اگر اس کو فعل خدا کہا جائے تو ا س میں کیا حرج ہے ہاں وہ معصوم کے دست حق پرست پر ظاہر ہونے کی وجہ سے معصوم کافعل بھی کہا  جا سکتا ہے اور ہر دو صورتیں معصوم کی عظمت شان کی بولتی ہوئی زبانیں ہیں۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں