اللہ کی عظمت و جلالت کی قسم لوگوں خدا کی عظمت و جلالت کو پہچانا نہیں اگرمولائے مومنین سید الموجدین وامام المتقین حضرت امیر علیہ السلام کی زبانی اپنے پروردگار کی عظمت کو سنیں تو کان کھل جائیں اور طبیعیتیں صاف ہو جائیں تاریک شب میں خوف خدا سے کراہ رہے ہیں اورفرماتے ہیں آہ من قلتہالزاد دبعد الطریق ہائے زاد راہ کم ہے اور مسافت سفر طوفانی ہے غرضیکہ وہ ہروقت اپنے اوپر اللہ کےاقتدار اعلی کو محسوس کرتے تھے ان سےشرافت حضرت رسالتمآ ب کے حالات زندگی کا مطالعہ کیجئے جن سورہ ہائے قرآنیہ میں توحید اور اس کی عظمت کا ذکر موجود ہے ان کو باربار پڑھ کرروتے تھے اورکسی سائل کے جواب میں آپ نے ارشاد فرمایا کہ مجھے ہود حاقہ اور قارعہ نے بوڑھا کر دیا ہے اور عبادت کایہ عالم تھاکہ بارگاہ رب العزت میں اس قدر قیام فرماتے تھے کہ پاوں پرورم آجایا کرتے تھے بہرکیف محمد و آل محمد کی عبادت زہد و تقوی اورخوف خدا میں گریہ ایسی چیزیں ہیں جو محتاج ثبوت نہیں اوریہ سب اس لئے ہے کہ وہ خدا کو اپنا محسن اعظم اور حاکم کل سمجھتے تھے لہذا شیعوں کی طرف یہ منسوب کرنا کہ یہ محمد وآل محمد کو خدا یاخدا کا شریک مانتے ہیں سراسر جھوٹ اوربہتان ہے پس عقیدہ صحیحہ یہ ہےکہ نظام تکوین میں محمد و آل محمد وسیلہ ہیں جیسا کہ حدیث قدسی کے الفاظ ہیں لولا ک لما خلقت الافلاک کہ اگر یہ نہ ہوتے توا ور کچھ نہ ہوتا نہ خلق ہوتی نہ رزق ہوتا البتہ وہ ان کی دعاوں کو رد نہیں فرماتا بلکہ عام انسان بھی ان کے وسیلہ سے اگر دعا مانگیں تو وہ ا ن کی دعاوں کو بھی رد نہیں کرتا۔
عبرت و نصیحت
1 min read