التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

نبوت لطف ہے

1 min read

لیکن یہ یاد رہے کہ خدا پر نبی و حجت بھیجنے کے وجوب کا یہ مقصد نہیں کہ وہ کسی کا ماتحت یا  پابند ہے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں وہ کسی کا جواب دہ ہو گا یعنی ہم جو یہ کہتے ہں کہ خدا پر نبی کا بھیجنا واجب ہے یا یہ کہ محال کی تکلیف دینا ناجائز ہے   یا یہ کہ نیک کو جنت میں بھیجنا واجب ہے وغیرہ تو اس وجوب کا مقصد وہ نہیںجو مخلوق میں ہوا کرتا ہے کہ نہ کرے تو باز پرس ہو بلکہ اس کے حق میں جہاں بھی وجوب کا لفظ استعامل ہو اس کا معنی لطف و کرم ہو تا ہے یعنی خدا ازراہ لطف ایسا کرتا ہے پس نیک کو جنت میں داخل کرنا  اور نبی و امام کا بھیجنا اس کا لطف ہے جس طرح انسان کو پید اکرنا اور اس پر نعمات و احسانات کی بارش کرنا اس کا لطف ہے پس جواب دہی کے کوف سے وجوب اور ہو تا ہے جو شان ربوبیت کے منافی ہے لیکن ازراہ لطف وجوب اور ہے جو شان  و عظمت پروردگار کے شایان ہے لہزا شعیری لوگ جس  شبہ کی بنا پر حسن قبح ذاتی کا انکاری کرتے ہیں وہ باطل ہے


ایک تبصرہ شائع کریں