التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

وحی کے متعلق عقیدہ

1 min read

جب یہ ثابت ہو گیا کہ خدا ازراہ لطف انسانوں کو طریقہ نجات سمجھانے اور قوانین دین پہنچانے کے لئے اپنی طرف سے علم دے کر انبیا کرام کو بھجتا ہےتو یہ بات بھی روز روشن کی طرح واضح و عیاں ہو گئی کہ خدا اور نبی و  رسول کے درمیان کوئی مخصوص رابطہ ہو جس کی بدولت نبی و رسول اللہ ﷺ سے دینی حقائق لے کر باقی مخلوق تک پہنچائیں پس بندوں کے ساتھ توان کا رابطہ معلوم ہے کہ وہ انہی جیسی شکل و صورت و قوم ملک زبان و طر ز رہائش وغیرہ رکھتے تھے اور بندوں کو اپنی باتیں ان  ہی لہجہ میں سمجھا سکتے تھے لیکن وہ رابطہ جس کی بدولت و ہ اللہ سے کسی مخصوص انداز کے مطابق مطالب حاصل کریں تو جسمانی نہیں بلکہ روحانی ہی ہونا چائییے اور  اسی مخصوص تعلق و رابطہ کا نام وحی ہے وحی کی پانچ قسمیں ہیں کلام الہام ہتف غیب خواب اور نزول ملک


ایک تبصرہ شائع کریں