التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

انبیا کا معیار صداقت

1 min read

نبی کے دعوائے نبوت کے بعد اس کا معیار صداقت یہ ہے کہ وہ تمام فضائل و کمالات انسانیہ کی جامعیت میں اپنی امت سے افضل و اکمل ہو علم  و فضل کمال شرافت دیانت امانت صداقت اور عزت نفس وٖغیرہ میں ان سے ممتاز ہو زہد و تقوی میں اپنی مثال آپ ہو اور اپنے دعوائے نبوت کےساتھ طلب کرنے پر معجزہ بھی دکھا سکتا ہوا ور اپنے مقصد  کو واضح طور پر ثابت کرنے کی جرات بھی کر سکتاہوا س کو نہ دولت مرعوب کر سکے اور نہ کلمہ حق کے کہنے میں حکومت وقت سے مرعوب ہووہ جذباتی  لہجہ کے بجائے اعتراضات سن کر نہایت سکون و اطمنیان سے مطالب کے چہرہ سےغبار اٹھانے کی پوری پوری اہلیت رکھتا ہو اس کو اس مطلب کی تبلیغ و ترویج میں کوئی دنیا وی لالچ و حرص یا خواہش نہ ہو بہر کیف ڈھونڈنے والے حقیقت اور تصنع میں واضح فرق معلوم کر سکتے ہیں اور معجزہ جو اس زمانہ کی رفتار ترقی سے معیار بلند رکھتا ہو وہ دعوائے نبوت کی تصدیق میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے


ایک تبصرہ شائع کریں