التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

پہلا باب - مبدا اول حضرت حق سبحانہ کے وجود کی تلاش- فطری تحریک

1 min read

 پہلا باب

مبدا اول حضرت حق سبحانہ کے وجود کی تلاش

فطری تحریک

جب یہ بات پایہ ثبوت کوپہنچ گئی کہ فطرت کے تقاضے غورو فکر پر مجبور کرتے ہیں تو دیکھنا یہ ہے کہ سب سے پہلے ہمارا مطح بحث اورمورو فحص کیا ہوناچاہیئے اورہماری عقول و افکار پر سب سے پہلےکس شئیی کی تلاش واجب و لازم ہےتوصاف واضح  وعیا ہے کہ عقل و دانش کے نزدیک اپنے وجود کاموجد و مبدا ءاورکائنات کا خالق معلوم کرنا سب مقاصد سےاہم ترین مقصد ہے پس فطری تحریک کا تقاضا یہ  ہے کہ ہم سمجھیں کیاہمارا وجود اتفاقی طور سے اور بلا مقصد معرض وجود میں آگیا یا کسی ذات مقدسہ کی عنایت عالیہ اوراس کے ارادہ و اختیار سےکسی حکمت و مقصد کے ماتحت خلق ہوا کیا ہماری صرف یہی ایک زندگی ہے یا اس کے بعد کوئی او ر زندگی بھی ہے جس کے لئے ہم نے اس زندگی میں کچھ کرناہے کیاہم کو نعمت وجود عطا کرنے والی قوت حس و ادراک سے عار ی ہے یا ہمارا مبداءعلیم و حکیم ومرید  و مدرک ہے

ایک تبصرہ شائع کریں