یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ حَسْبُكَ اللّٰهُ وَ مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ۠ سورہ انفال آیت 64 اے نبی تجھے اللہ کافی ہے اور وہ جو مومنین میں سے تیری اتباع کریں ابونعیم سے حلیہ الاولیاء میں مروی ہے کہ یہ دونوآیتیں حضرت علیؑ کے حق میں اتری ہیں اور علامہ حلی اعلی اللہ مقامہ نے ان دونو آیتوں کو خلافت بلا فصل کی دلیل قرار دیاہے کیونکہ جب بفرمان خدا علیؑ ناصر رسول ؐ ہے اور اللہ نے اپنی نصرت وتائید پر علیؑ کومعطوف قرار دیاہے نیز نبی کو کافی ہونے کےلئے کفایت خداوندی پر علیؑ کا عطف ہے تو اس سے زیادہ عظمت اور کیاہوگی پس تمام صحابہ سے اس شرف میں بھی حضرت علیؑ ممتاز ہیں لہذا انہیں ہی خلافت کا استحقاق حاصل ہے علاوہ ازیں علامہ حلی نے بہت کافی آیتیں اس سلسلہ میں ذکر فرمائی ہیں لیکن ہمانہی بارہ کی تعداد پراکتفاکرتے ہیں اور اب چند احادیث مسلمہ بطور اتمام حجت خلافت کے متعلق پیش کرکے ہم اس موضوع پر بحث کو ختم کردیں گے
آیت تسلیہ
1 min read